حیدرآباد۔4۔مارچ (اعتماد نیوز)اپنے عہدہ کے آخری دنوں میں سابق وزیر اعلی
این کرن کمار ریڈی کی جانب سے کئی فائلوں کے اجرا میں بد عنوانی کے اطلاعات
کے بعد ریاست گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے
انکے جاری کردہ فائلوں پر نظر
ثانی کا عہدیداروں کو حکم دیا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے احکات کو جاری کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گورنر کے اس فیصلہ سے سابق وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی
خطرہ میں پڑ سکتے ہیں۔